: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔5جولائی(اعتماد نیوز) کل کڑپہ اور آج کرنول میں تلگو دیشم پارٹی
کے کارکنوں کی جانب سے وائی ایس آر کانگریس کے کارکنوں پر حملوں کا الزام
لگاتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس نے آندھرا پردیش میں لا اینڈ آر ڈر کی
نکامی قرار دیا اور ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ چنانچہ آج اس
پارٹی کے قائدین واسی ریڈی
پدما اور میسورا ریڈی نے چندرا بابو نائیڈو پر
سخت انداز میں تنقید کی۔ اور کہا کہ نیلور ‘پرکاشم جیسے اضلاع میں تلگو
دیشم قائدین قانون کے اصول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایم پی ٹی سی اور زیڈ
پی ٹی سی انتخابات میں من مانی کی۔ جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔انہوں نے کہا
کہ انکی پارٹی بہت جلد اس مسئلہ پر ریاستی ڈی جی پی سے ملااقات کریگی۔